۸ آذر ۱۴۰۳ |۲۶ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 28, 2024
کشمیر

حوزہ/یونین ٹریٹری جموں و کشمیر میں کورونا مریضوں میں بتدریج اضافہ، تیسرا مریض فوت۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوروناوائرس کے مریضوں میں بتدریج اضافہ کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمشنر اور علمائے کرام نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شب برات کی رات اپنے ہی گھروں میں رہ کر اللہ کے حضور سربسجود ہوکر اپنے گناہوں کی بخشش طلب کریں اس کے ساتھ یہ بھی مشورہ دیا گیا کہ دوران شب مزاروں پر حاضری دینے سے بھی گریز کیا جائے ۔ وادی کشمیر میں کوروناوائرس جس تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے یہ ایک تشویشناک بات ہے اس وجہ سے اگرچہ پہلے ہی لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ پنجگانہ اور جمعہ کی نمازیں اپنے ہی گھروں میں اداکرتے رہیں اور مساجد میں باجماعت نماز اداکرنے سے گریز کیا جائے تاہم شب برات جو کہ اسلامی تاریخ میں ایک مقدس رات مانی جاتی ہے جس روز ہر کوئی بندہ مومن اپنے گناہوں کی بخشش کےلئے اجتماعی اور انفرادی طور پر مساجد ، خانقاہوں، آستانوں اور دیگر زیارتوں پر رات بھر شب خوانی کے دوران اللہ کے حضور گڑ گڑاکر سربسجود ہوتے ہیں تاہم کووڈ 19تیزی کے ساتھ پھیلنے کے پیش نظر ضلع ترقیاتی کمشنر شاہد چودھری نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ہی گھروں میں رہ کر شب کریں ۔ اس کے ساتھ ساتھ علمائے کرام نے بھی لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ شب برات کی رات اپنے ہی گھروں میں رہیں ۔ علمائے کرام کے نزدیک کسی شرعی عذر کی صورت میں ہم نماز پنجگانہ اوردیگر ارکان اپنے ہی گھروں میں اداکرسکتے ہیں کیوں کہ وبائی مرض اگر اجتماعات سے پھیلتا ہے تو اس میں اجازت ہے کہ وہ لوگوں اور اپنے جان کی حفاظت کےلئے گھروں سے باہر نہ نکلیں ۔ علمائے کرام کے مطابق اسلامی تاریخ میں کئی مثالیں ملتی ہے جب مساجد میں جماعت اداکرنے سے گریز کیا گیا ہے اس لئے لوگ جہالت کی راہ پر نہ جاتے ہوئے گھروں میں ہی رہیں ۔ واضع رہے جموں و کشمیر میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعدد 126 تک پہنچ گئی ہے جن میں سے منگل کے روز تیسرا مریض فوت ہوچکا ہے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .